کانگریس نے آج مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں
86 روپے بڑھائے جانے کی مخالفت کی اور بڑھے ہوئے دام کو بلا تاخیر واپس
لینے کا مطالبہ کیا۔پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر لوزینہوفلیريو نے یہاں نامہ نگاروں سے بات
کرتے ہوئے کہا کہ "بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مہنگائی
کی مخالفت
کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیا تھا اور وزیر اعظم مودی نے عوام سے مہنگائی کم
کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن مرکزی حکومت نے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت کم کرنے
کے بجائے 86 روپے بڑھا دیا"۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی آئی ہے لیکن مرکزی حکومت تیل کی قیمت بڑھا رہی ہے۔